aoa

Abhi Tum Ishq mat karna.



ابھی تم عشق مت کرنا
ابھی مٹی سے کھیلو تم
تمھاری عمر ہی کیا ہے
ابھی معصوم بچے ہو
نہیں معلوم ابھی تم کو
کہ جب یہ عشق ہوتا ہے
تو انسان کتنا روتا ہے
ستارے ٹوٹ جاتے ہیں
سہارے چھوٹ جاتے ہیں
ابھی تم نے نہیں دیکھا
کہ جب ساتھی بچھڑتے ہیں
تو کتنا درد ملتا ہے
کہ ہر فرصت کے موسم میں
ہزاروں غم ابھرتے ہیں
ہزاروں زخم ملتے ہیں
سنو . . . . !
ابھی تم عشق مت کرنا








No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...