aoa

Beautiful Naat by Peer Naseer ud Din Naseer r.a.


میں اور مجھ کو اور کسی دلربا سے عشق ؟

خیر الوریٰ سے عشق ہے خیر الوریٰ سے عشق

دنیا کی مجھ کو چاہ نہ اس کی ادا سے عشق

دونوں جہاں میں بس ہے مجھے مصطفیٰ سے عشق

وہ آخـــرت کــی راہ کـو ہمــوار کــر چلا

جـس کو بھی ہو گیا شہِ انبیا سے عشق

کچھ اور مجھ کو کام نہیں اس جہان میں

اپنے نبی سے عشق ہے اپنے خدا سے عشق

دنیا کی دوستی تو ضیاع ہے فریب ہے

اسلام میں روا نہیں اس بے وفا سے عشق

سر میں سرور آنکھوں میں ٹھنڈک ہے دل میں کیف

جب سے ھوا دیار نبی کی ھوا سے عشق

دیوانہِ رسول و علی و حسین کو

طیبہ کی دھن نجف کی لگن کربلا سے عشق

معراج بندگی کی تمنا میں رات دن

میری جبیں ہے در مصطفیٰ سے عشق

پہلے نبی کے عشق میں مدہوش ھو نصیر

پھر یہ کہے کوئی کہ مجھے ہے خدا سے عشق





No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...